تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں بیسوں فحاشی اڈے و شیشہ سینٹر زکام کر رہے ہیں ۔انکشاف

0

سہالہ(نمائندہ ) تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں بیسوں فحاشی اڈے و شیشہ سینٹر زکام کر رہے ہیں ۔انکشاف
مقامی پولیس افسر کی پشت پناہی میں یہ کالا دھندہ چل رہا ہے،مقامی افسر کو تبدیل کرکے ایماندار افسر تعینات کیا جائے۔معززین علاقہ
تفصیلات : وفاقی رورل سرکل کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود بحریہ ٹاؤن ،پی ڈبلیو ڈی ،پولیس فاؤنڈیشن میں بیسوں فحاشی و عریانی کے اڈے چل رہے
ہیں باوثوق ذرائع نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر میڈیا کوبتایا کہ فلک ناز پٹھان،عارف قریشی عرف چاچا،آنٹی شمع ،ریحان نامی افراد اس
دھندے کو گزشتہ دس سالوں سے چلا رہے ہیں ۔بعض اوقات افسران بالا کے حکم پر عمل کرتے ہوئے مقامی افسرفرضی کاروائی کرتے ہیں اصل ملزمان
کے کارندوں کو گرفتار کر کے افسران کی آنکھوں پر اعتماد کی پٹی باندھ دی جاتی ہے ۔اور اڈے مسلسل چل رہے ہیں ۔جس بابت مقامی افسر منتھلی فی اڈا
50ہزار روپے وصول کر رہا ہے ۔اس بابت معززین علاقہ سید ندیم عابدی ،حاجی مقصود علی،چوہدری عماد رضا ایڈووکیٹ ،نعمان قاضی ایڈووکیٹ
نے آئی جی اسلام آباد و وزیر داخلہ احسن اقبال سے نوٹس لینے کی پرزور اپیل کی ہے ۔مزید ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان جو غیر شہروں سے لڑکیوں کی
سپلائی و شراب نوشی،شیشہ سینٹرز کو چلا رہے ہیں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔ ایس ایچ او لوہی بھیر کو تبدیل کرکے نیا ایماندار افسر تعینات کیا جائے ۔
اس بابت میڈیا نے ایس ایچ او لوہی بھیر انسپکٹر محبوب سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا مگر موبائل نمبر 0332;5262211اٹنڈ نہ کیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے گزشتہ دو مذکورہ ملزمان کے اڈوں پہ چھاپہ مارا گیا مگر اصل ملزمان سے بھاری رشوت وصول کرکے حقائق کو دبا دیا گیافرضی کاروائی کی گئی۔

Share.

Comments are closed.