تحصیل ڈڈیال میں شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی برسی بھر پور عوامی طاقت جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

0

ڈڈیال۔(ہارون محمود سے )تحصیل ڈڈیال میں شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی برسی بھر پور عوامی طاقت جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی نیشنل عوامی پارٹی،جموں وکشمیر لیبریشن فرنٹ ، کشمیر فریڈموومنٹ سمیت صحافیوں وکلاء ، تاجروں سمیت تمام مکتبہ فکر نے بھرپور شرکت کی کافی عرصہ بعد شہید کشمیر کی برسی ڈڈیال میں عوامی طاقت کے ساتھ منائی گی مقبول بٹ شہید چوک سے ریلی کاآغاز کیا گیا ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں قوم پرست رہنماوں نے شرکت کی ون وے کا چکر لگانے کے بعد چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی برسی کے جلسہ سے کمانڈر شہباز ، خواجہ آیاز محمود ، چوہدری سفیر ، چوہدری صغیر ، انور لطیف ڈار، صغیر غوری ایڈووکیٹ، سردا ر وحید، محترمہ شاہین اختر، راجہ زاہد، ڈاکٹر رضوان، چوہدری عاطف ، ماسٹر یونس خیالی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ برسی کی تقریب میں جاوید اقبال انصاری، خواجہ نعیم اقبال، راجہ خالد محمود ، راجہ عنصر علی خان ، سید زین شاہ ، شفیق بھٹی ، راجہ مصطفے کمال ، ظہیر مہناس ، راجہ کامران ، عمران راجہ ، سردار شمیم سہنسہ و دیگر نے شرکت کی جبکہ عائیہ تقریب کا اہتمام لیاقت شہید کے مزار پر آڑہ جٹاں میں کیا گیا دعائیہ تقریب میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری آفتا ب ایڈووکیٹ، چوہدری دانیا ل ایڈووکیٹ، چوہدری رشید ، چوہدری ریاست ، اخمد لطیف ڈار، منیب چوہدری ، سمیت بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت شہید کشمیر کی برسی کے موقع پر شرکاء نے شہید کشمیر مقبول بٹ کے نظریات افکار پر چلنے اور ان کے مشن کو جاری و سار ی رکھنے کا فیصلہ کیا

۔۔۔۔

Share.

Comments are closed.