آئندہ انتخابات میں بھی بھر پور حصہ لیں گے’راجہ صغیر احمد

0

کلر سیداں(راجہ سعید)حلقہ پی پی 2سے مسلم لیگ (ن) کے آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھی بھر پور حصہ لیں گے کلر سیداں تحصیل کی پی پی 2میں شمولیت خوش آئند ہے اس سے تحصیل کلر سیداں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے ۔انہوں نے یہاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کلر سیداں کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے د و دو حلقو ں میں تقسیم کر کے مقامی آبادی سے زیادتی کی گئی اب شنید ہے کہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں میں پوری تحصیل کلر سیداں کو این اے50اور پی پی 2کا حصہ بنا رہا ہے یہ درست سمت میں نمایاں پیش رفت ہے جس کا سبھی کو خیر مقدم کرنا چاہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھی آزا د حیثیت سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے مگر قومی اسمبلی میں شاہد خاقان عباسی کی حمایت جاری رکھیں گے ۔یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 2 میں مسلم لیگ (ن) دو حصوں میں تقسیم ہے، ایک حلقہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جبکہ دوسرا حلقہ ان کے مخالف ہے۔گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ووٹروں نے شاہد خاقان عباسی کی بجائے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ ڈالا تھا جبکہ ایم پی اے راجہ محمد علی کے لیگی مخالفین ووٹروں نے اپنا ووٹ راجہ محمد علی کی بجائے دوسرے جماعت کے امیدوار کے حق میں ڈالا ۔ اور گزشتہ عام انتخابات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے2018 کے انتخابات میں بھی شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی کی مخالفت کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی ووٹیں تقسیم ہونے کا خطرہ موجود ہے جس کا مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو نوٹس لینا چاہے۔

Share.

Comments are closed.