یو سی بیول میں ہمارا کوئی امیدوار برائے چیئرمین نامزد نہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کی تردید۔

0

بیول(خالد بزمی۔ پوٹھوارلنک ڈاٹ کوم) یو سی بیول میں ہمارا کوئی امیدوار برائے چیئرمین نامزد نہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کی تردید۔
تحریک لبیک پاکستان گوجر خان نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے یو سی بیول میں اپنا اُمیدوار نامزد ہونے کی خبر کی تردید کردی۔نائب امیر گوجرخان تحریک لبیک واجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی ہم جنرل الیکشن کی تیاریوں میں مگن ہیں اور گوجرخان میں اپنے اُمیدوار فائنل کرنے پر غورو فکر کررہے ہیں جبکہ بلدیاتی الیکشن کو تو ابھی چا سال باقی ہیں اس لیے ہم نے تحصیل گوجرخان کی کسی بھی یونین کونسل میں اپنا کوئی بھی اُمیدوار نامزد نہیں کیا ہے طارق پرویز جو انگلینڈ میں مقیم ہیں اُن کو تحریک نے اپنا اُمیدوار نامزد نہیں کیا ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک میں گٹھ جو ڑ ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے طارق پرویز کے حوالے سے جو بیانات جاری ہوئے اُن سے تحریک لبیک کا کوئی تعلق نہیں ہے وہ اُن کے ذاتی ہیں اور تحریک لبیک کے کارکنان سے گذارش ہے کہ وہ نوٹ فرما لیں کہ ابھی تک ہم نے تحصیل گوجرخان کی کسی بھی یونین کونسل میں کوئی اُمیدوار فائنل نہیں کیا ہے اور ابھی بلدیاتی الیکشن بہت دور ہیں جس کے لیے ابھی تک کوئی لائحہ عمل اختیار نہیں کیا گیا۔

Share.

Comments are closed.