یوسی اسلام پورا جبر موضع ملک پور اور موضع گولین کی عوام کا روڈ کا دیرینہ مطالبہ پورا

0

جبرگولین(پوٹھوارلنک نمائندہ محمد وقاص مرزا)یوسی اسلام پورا جبر موضع ملک پور اور موضع گولین کی عوام کا روڈ کا دیرینہ مطالبہ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کی وساطت سے ڈھوک بنی سے لے کر ڈھوک مغلاں تک پورا ہو گیا روڈ کا افتتاح او پی ایل چوہدری محمد اشتیاق، چیرمین نمبردار عباس یوسی بیول، جنرل کونسلر چوہدری محمد ناصر یوسی اسلام پورا جبر، اور جنرل کونسلر چوہدری محمد شکیل نے کیا
لاکھوں روپے کی لاگت سے ڈھوک بنی سے لے کر ڈھوک مغلاں تک روڈ پر کام شروع کر دیا گیا ہے حالیہ بلدیاتی انتحابات میں عوام علاقہ نے تمام امیدواران سے مطالبہ کیا تھا جسکو پورا کرنے کیلئے او پی ایل چوہدری محمد اشتیاق، جنرل کونسلر چوہدری محمد ناصر، اور جنرل کونسلر چوہدری محمد شکیل
نے وعدہ کیا تھا آج انکی خصوصی کاوشیں رنگ لے آئیں جنہوں نے ایم این اےراجہ جاوید اخلاص سے اس روڈ کیلئے فنڈ لیا
اس موقع پر او پی ایل چوہدری محمد اشتیاق نے کہا دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے دلی سکون ملتا ہے اور اس موقع پر عوام علاقہ نے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، او پی ایل چوہدری محمد اشتیاق، چیرمین نمبردار عباس یوسی بیول، جنرل کونسلر چوہدری محمد ناصر یوسی اسلام پورا جبر، اور جنرل کونسلر چوہدری محمد شکیل یوسی بیول کا شکریہ ادا کیا

Share.

Comments are closed.