مقامی اخبار کے بیورچیف سید ظاہر شاہ کاظمی کو اغوا کرنےکی کوشش ناکام

0

اسلام آباد(اسد حیدری ) مقامی اخبار کے بیورچیف سید ظاہر شاہ کاظمی کو فیصل ولد گل تاسب, اسد, شہباز اور ان کے دیگر نا معلوم ساتھیوں نے اسلحہ کی نوک پر ظاہر شاہ کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے کہ ان کے بھائی اور مارکیٹ کے دیگر افراد گاڑی کے سامنے کھڑے ہو گے اور فیصل گاڑی سے باہر نکل کر تمام افراد کو گاڑی کے سامنے سے منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور ظاہر شاہ نے موقع پا کر گاڑی سے ہاتھ چھوڑوا کر بھاگنے میں کامیاب ہوئے تھے کہ اسی دوران فیصل نے ان کے اوپر سیدھی فائرنگ کی اور اس کی ایک گولی دیور میں لگائی اور ظاہر شاہ خوشی قسمتی سے بچ نکلے اور مذکورہ افراد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کیخلاف تھانہ لوہی بھیر میں درخواست دے دی جس پر مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہو ہے سنگین نوعیت کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان اور نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی جبکہ صحافی برادری نے مذکورہ واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہوے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا

Share.

Comments are closed.