راجہ پرویزاقبال

0

کہوٹہ(راجہ پرویزاقبال)معذور جنید بابر کی دوکان میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 25سالہ معذور جنید کی دوکان میں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے غریب کی دکا ن جل کر خاکستر ہوگئی، جنید کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور دونوں نے شادیاں کرکے اپنے گھروں میں آباد ہیں جبکہ اس کی ایک بہن بھی معذور ہے اور اک بہن سکول پڑھتی ہے یہ معذور دادا اور دادی کے پاس رہتے تھے جنید بابر نے چار سال قبل قرض لیکر دوکان ڈالی اور ویل چےئر پر بیٹھ کر رزق حلال کما کردادا دادی اور بہنوں کا پیٹ پالتا تھا گزشتہ روز دوکان میں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جسکی وجہ سے سارا سامان فریج وغیرہ جل کر خاکستر ہو گیا ۔ جنید بابر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قرض لے کر دوکان میں سامان ڈالا لیکن اب مزید قرض کے بوجھ تلے دب گیا ہوں معذوری کوٹے میں کئی بار نوکری کی درخواستیں بھی دے چکا ہوں لیکن شنوائی نہ ہوئی۔میری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ مجھے نوکری دی جائے اور میری مالی مدد کی جائے تا کہ میں دوکان میں دوبارہ سامان ڈال کر اپنا اور دادا دادی اور بہنوں کا پیٹ پال سکوں اور باعزت زندگی گزار سکوں ۔

Share.

Comments are closed.