اتحاد اہلسنت اور پاکستان سنی تحریک کلر سیداں کا نظام مصطفی ورکرزکنونشن گزشتہ روز کلر سیداں میں منعقد ہوا

0

کلر سیداں(راجہ سعید)اتحاد اہلسنت اور پاکستان سنی تحریک کلر سیداں کا نظام مصطفی ورکرزکنونشن گزشتہ روز کلر سیداں میں منعقد ہوا جس میں پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر علامہ طاہر اقبال چشتی،نامزد امیدوار برائے پی پی 10،حاجی ملک تاج امیدوار برائے پاکستان سنی تحریک حلقہ این اے 52، عالم دین قاری تنزیل الرحمان ،علامہ ساجد محمود ہزاروی،علامہ زائدیوسف،نائب امیر کلر سیداں سمیت پاکستان سنی تحریک ذمہ دران اور کارکنان اور سنی تنظیموں نے بھاری اکثریت سے شرکت کی اور اور صوبائی امیدوار علامہ محمد ریاض الرحمان صدیقی ،صدر پاکستان سنی تحریک کلر سیداں کا بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے اور ان کی سپورٹ کا اعلان کیا۔اجلاس سے علامہ طاہر اقبال چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں تمام پریشانیوں اور دکھوں کا مداوہ اسلامی نظام میں ہے۔پاکستان اہل سنت متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے گی اور اہل سنت کا ووٹ تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے 24 حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ انشاء اللہ ہم متحد و یک جان ہیں اور عام انتخابات میں ہمارے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

Share.

Comments are closed.