پولیس کی روایتی بے حسی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، راجہ محمد عمیر امیر جماعت اسلامی

0

گوجرخان (راجہ ارشد محمود)گوجرخان پولیس کی روایتی بے حسی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں شہری عدم تحفظ کا شکار جبکہ منشیات فروشی کا دھندہ بھی جاری، پولیس خانہ پری اور فرضی کارروائیوں سے نکل کر منشیات کے اڈوں کیخلاف اور سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے یہ باتیں جماعت اسلامی گوجرخان کے امیر راجہ عمیر نے جے یو آئی یوتھ کے دفتر میں شہر بھر سے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان شہر میں سٹریٹ کرائم کے اضافے سے شہریوں میں خوف وہراس کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ منشیات کے عادی افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد بھی شہر میں وارداتوں میں اضافے کا باعث ہے دوسرے شہروں سے نشے کے عادی افراد گوجرخان شہر میں آکر منشیات خریدتے ہیں راجہ عمیر نے یوتھ کے نوجوانون کو کہا کہ کمیونٹی کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے جب ریاستی ادارے اپنے فرائض سے غفلت اور لاپرواہی برتنے لگے تو عوام کو پرامن معاشرے کے قیام کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے انہوں نے جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور مشکوک افراد نظر آتے ہی پولیس کو اطلاع دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کی جاسکے اور سٹریٹ کرائمز کو ختم کرتے ہوئے شہر کے ماحول کو پرامن بنایا جائے

Share.

Comments are closed.