تحریک انصاف گوجرخان کو ضلع بنانے کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی گوجرخان ضلع ہمارا حق ہے چوہدری محمد عظیم

0

گوجرخان (راجہ ارشد محمود)تحریک انصاف گوجرخان کو ضلع بنانے کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی گوجرخان ضلع ہمارا حق ہے جس کیلئے ہم اپنی کوشش اور جدوجہد جاری رکھیں گے جو وعدے اور اعلانات کر رہے ہیں ان پر عملدرآمد بھی کرائیں تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے بھرپور مہم جاری رکھے گی ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما الحاج چوہدری محمد عظیم نے پوٹھوہار پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، چوہدری ساجد، شہزادہ خان، راجہ روئیداد، نمبردار فیض، راجہ یاسر سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی چوہدری محمدعظیم نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے عوام برسوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے تحصیل گوجرخان پنجاب کی بڑی تحصیل ہے اور ضلع بننا اس کا حق ہے جو اس کو ملنا چاہیے لیکن ہر مرتبہ وعدے اعلانات اور طفل تسلیاں دے کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کی گئی لیکن اب کی بارتحریک انصاف عوام کا دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے کسی صورت خاموش نہیں رہے گی ہر سطح پر احتجاج کریں گے اور گوجرخان ضلع کی آواز بلند کرتی رہے گی

Share.

Comments are closed.