بد بخت چور مدرسہ قرآن محل سے ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لے گئے نشاندہی کرنے والے کو دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا

0

قاضیاں (راجہ محمد عادل) نامعلوم بد بخت چور مدرسہ قرآن محل سے ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لے گئے نشاندہی کرنے والے کو دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا واقعہ تھانہ گوجر خان کی حدود میں واقع پنجگراں جندراں والی میں پیش آیا علاقے کی معروف سماجی شخصیت راجہ طلعت نسیم نے بتایا کہ اس سے قبل علاقے میں چوری کی وارداتیں عام تھیں جس کی روک تھام کے لئے کی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی لیکن گزشتہ روزان بد بختوں نے انتہا کرتے ہوئے مدرسہ قرآن محل سے ہزاروں روپے مالیت کے پنکھے اور دیگر قیمتی اشیاء چرا لیں راجہ طلعت نسیم نے مزید بتایا کہ واقعے کی رپورٹ کرا دی ہے لیکن اگر کسی نے ان چوروں کی نشاندہی کر دی تو اسے مبلغ دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا اور نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا

Share.

Comments are closed.