گوجر خان ضلع بناؤ تحریک کا ریلوے ٹریک پر دھرنا ٹرین روک لی رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کی یقین دہانی پر دھرنا ختم

0

گوجرخان(راجہ ارشد محمود)گوجرخان ضلع بناؤ تحریک کی کال پر انجمن تاجران ، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور سول سوسائٹی نے گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر راولپنڈی جانے والی ٹرین کو روک دیا دھرنا کے شرکاء گوجرخان ضلع بناؤ کے نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر حاجی چوہدری محمداقبال، جنرل سیکرٹری شہادت بٹ، مرزا عبدالرحمن، مرزا اسداللہ اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آج پانچ سال ہو چکے ہیں گوجرخان کے عوام سے کیا ہوا وعدہ حکمرانوں نے پورا نہیں کیا ہمیشہ ہی یہاں کے عوام کے ساتھ وعدے کئے گئے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیااب ہمارا مطالبہ ہے کہ گوجرخان کو ضلع بنایا جائے اپنی سیاست چمکانے اور اقتدار حاصل کرنے کی خاطر یہاں کے بچوں کے مستقبل سے نہ کھیلا جائے اگر حکمرانوں کو اپنے اقتدار کیلئے ووٹ کی پرچی کی ضرورت ہے جس کی خاطر وہ جھوٹے وعدے کرتے پھرتے ہیں تو آمدہ انتخابات میں یہاں کے عوام بھی ووٹ کے وقت سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے اس موقع پر مظاہرین بھرپور انداز میں گوجرخان ضلع بناؤ کے نعرے لگاتے رہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاویداخلاص، چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے دھرنے میں پہنچ کر انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے شرکاء سے مذاکرات کئے جس کے بعد پرامن طور پر دھرنا ختم کر دیا گیا

Share.

Comments are closed.