قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر آزاد کشمیر اسمبلی مبارکباد کی مستحق ہے خالد مبین ناظم اعلیٰ تحریک ختم نبوتﷺ

0

گوجرخان( راجہ ارشد محمود )خالد مبین ناظم اعلیٰ مجلس تحفظ ختم نبوتﷺ گوجرخان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب کو مسرت سے بھر دیا ہے یقیناًتمام اراکین اسمبلی پوری امت مسلمہ کی طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ کے محاذ پر کام کرنے والوں کیلئے یہ سنگ میل ایک نئی منزل کی نوید نظر آرہا ہے عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ کی تابناک تاریخ گواہ ہے کہ جس جس نے آقاؐ کی ختم نبوت کیلئے کسی درجہ میں بھی کام کیا اللہ تعالیٰ نے اسے سرفرازی عطافرمائی اور جس نے قادیانیوں کی طرفداری کی اللہ تعالیٰ نے اسے ذلیل و رسواکر دیا

Share.

Comments are closed.