غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ کےزیر اہتمام جبر میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔

0


اسلام پورہ جبر(شاہد منگی) غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ جو کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے اور خطہ پوٹھوہار سے لے کر آزاد
کشمیر تک غربت کی لکیر سے بھی نیچے گزر بسر کرنے والے خاندانوں کے لیے راشن کی تقسیم ۔غریب بچیوں کے لئے جہیز کا بندوبست ۔نادار طلبہ وطالبات کے لئے سکول کی کتابیں کاپیاں اور دیگر ضروریات کو پورا کرتا ہے وہیں پر ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ نے اسلام پورہ جبر عسکری اسلامک پبلک سکول کے مقام پر ایک فری میڈیکل کیمپ کاایتمام کیا ہے جس میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر حضرات مفت مریضوں کا معائنہ کریں گے اور اس کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔یہ مفت میڈیکل کیمپ چیئرمین غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ صوفی محمد اشتیاق ۔صاحبزادہ پیر نوید قادر المعروف خوشبوئے قلندر۔حافظ واجد اور جنرل کونسلر صوبیدار محمد مشتاق کے تعاون سے لگایا جا رہا ہے اور اس کا مقررہ وقت اٹھارہ فروری دن گیارہ بجےسے لے کر شام پانچ بجے تک ہو گا۔

Share.

Comments are closed.