تحصیل کلر سیداں کے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے سکولز ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز بھی لاہور میں احتجاجی مظاہرے میں شامل

0

کلر سیداں(راجہ سعید) صوبہ بھر میں دیگر شہروں کی طرح تحصیل کلر سیداں کے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے سکولز ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز بھی اپنے مطالبات کے حق میں لاہور میں احتجاجی مظاہرے میں شامل ہو گئے جس کی وجہ سے سکولز ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام سمیت پولیو، ڈینگی اور دیگر سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔تحصیل کلر سیداں میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر بنیادی مراکز صحت میں کام کرنے والے سات کے قریب سکولز ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہو گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب انہیں دس برس بعد بھی مستقل نہیں کر رہی جبکہ ہمارے کنٹریکٹ میں بھی جدید نہیں کی جا رہی ہے۔

Share.

Comments are closed.