گاڑی میں ایک سے زائد گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

0

کلر سیداں(راجہ سعید) گاڑی میں ایک سے زائد گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے دوران گشت روات سے کلر سیداں آنے والی مسافر گاڑی کو روک کر ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیور لائسنس طلب کیا گیا جو وہ پیش نہ کر سکا ۔پڑتال کرنے پر گاڑی میں دو عدد گیس سلنڈر پچھلی دو سیٹوں کے نیچے نصب شدہ پائے گئے ۔ڈرائیور محمد افضال سکنہ ڈڈیال (آزاد کشمیر)سے نصب شدہ سلنڈر کی بابت دریافت کیا اور پڑتال کی کہ گاڑی میں نصب شدہ سلنڈرز متعلقہ محکمہ سے پاس شدہ ہیں کہ نہیں تو ڈرائیور اس بابت کوئی ثبوت یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ڈرائیور نے غیر قانونی اور غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کر کے اپنی اور دیگر سواریوں کی جان کو انتہائی خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم کیا ہے۔

Share.

Comments are closed.