کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر عملے اور ٹاؤٹ مافیا کی ملی بھگت سے کرپشن کا گڑھ بن گیا

0

گوجرخان (راجہ ارشد محمود) گوجرخان کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر عملے اور ٹاؤٹ مافیا کی ملی بھگت سے کرپشن کا گڑھ بن گیا، معمولی نوعیت کے کاموں میں بھی بلا جواز اعتراضات لگا کر مال بٹورا جاتا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا متعارف کرایا گیا نظام کمپیوٹر سنٹر کے عملے نے عوام کے لئے مشکل اور مال بٹورنے کا ذریعہ بنا لیا ہے ، ایک فرد حاصل کرنا بھی انتہائی دشوار ہو چکا ہے ، باقی ماندہ کاموں پر ناموں کی غلطیاں ، کھیوٹ بلاک، عمل نہ ہونا ، بے شمار اعتراضات کاموں میں رکاوٹ کا باعث، شکایت کرنے پر انچارج کمپیوٹر سنٹر سیدھے منہ بات کرنا بھی گوارہ نہیں کرتا، وہی اعتراضات شدہ کام ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے مال بٹورنے کے بعد کر دیئے جاتے ہیں ، گوجرخان کمپیوٹر سنٹر کے عملے کی من مانیاں اور سائلین کو ذلیل و خوار کرنے پر نوٹس لیا جائے اور کرپٹ اہلکاروں کو فی الفور سنٹر سے تبدیل کیا جائے

Share.

Comments are closed.