موسم نے پھر بدلے اپنے انداز

0

 متحدہ عرب امارات(ملک عمران شاہد پوٹھوارلنک دبئی )متحدہ عرب امارات میں گذشتہ کچھ دنوں سے دھند نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے اور سردی میں اضافہ ہوا ہے بلند عمارتوں کا وجود نظر نہیں آ رہا ہے دھند کی وجہ سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے ایسے ہی سڑکوں پر حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے پولیس کے مطابق دھند میں ہیوی گاڑیوں کاداخلہ ہائی وے پر بند کر دیا گیا ہے اور ان کو دھند میں گاڑیوں کو رکنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ اگلے کئی دنوں تک جاری رہے گا۔

Share.

Comments are closed.