مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام شہر بھر کی 23تاجر تنظیموں کا اہم مشاورتی اجلاس ریلوے ٹریک بند کرنے کی مشاورت

0

گوجرخان (راجہ ارشد محمود)مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام شہر بھر کی 23تاجر تنظیموں کا اہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت حاجی چوہدری محمد اقبال منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بناؤ تحریک کے احتجاجی پروگرام کے حوالہ سے آج ریلو ے ٹریفک پر دھرنا میں بھرپور شرکت کا اعلان جبکہ اتوار کو ہڑتال کی کال کو فی الحال موخر کر دیا گیا اس سلسلہ میں اگلا لائحہ عمل جمعہ کے احتجاجی دھرنے کے بعد باہمی مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا تاجر رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ برسوں پرانا ہے کسی حکومت نے اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اب تحصیل کی تمام جماعتیں اور تنظیمیں گوجرخان ضلع بناؤ کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے اور مطالبہ پورا کرے اس موقع پرحاجی چوہدری محمد اقبال اور راجہ افتخار کیانی کی سربراہی میں پندرہ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی جو اگلے تمام احتجاجی مرحلے کے بارے میں فیصلہ کرے گی گزشتہ روز کی احتجاجی کال کے حوالہ سے ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز اور ایس ایچ او اشتیاق مسعودچیمہ کو شرکاء اجلاس نے کہا کہ وہ امن وامان کی صورتحال اور سیکورٹی کے حوالہ سے شرپسند عناصر پر خود نظر رکھیں

Share.

Comments are closed.