سہالہ پولیس کا نجی ہاوسنگ سوسائٹی فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ۱۹لڑکیاں لڑکے گرفتار۔

0

سہالہ(اسد حیدری) سہالہ پولیس کا نجی ہاوسنگ سوسائٹی فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ۱۹لڑکیاں لڑکے گرفتار۔ مقدمہ درج۔ دوسری کاروائی کے دوران تھانہ سہالہ کے علاقہ ڈھوک اعوان چوک ملزم سے تیس بور پسٹل بمعہ چار عدد روند برآمد عوام علاقہ کا سہالہ پولیس کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق سہالہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سرچ وارنٹ لے کر نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مکان میں واقع فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر پانچ مرد اور چودہ لڑکیوں کو فحاشی جسم فروشی کا دھُندہ کرنے پر گرفتارکرلیا۔ جبکہ سرغنہ عمران سمیت بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دوسری کاروائی کے دوران سہالہ پولیس نے ملزم زائد فقیرسےتیس بور پسٹل بمعہ چار روند برآمد کرلیے عوام علاقہ نے معاشرے میں فحاشی پھیلانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنے پر سہالہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share.

Comments are closed.