گوجرخان آئے روز مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کرنا معمول بن گیا عوام کی مشکلات میں اضافہ کاروباری طبقہ کا کاروبار بھی متاثر

0

گوجرخان(راجہ ارشد محمود)واپڈا گوجرخان آئے روز مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کرنا معمول بنا لیا واپڈا کی طرف سے بلاجواز کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رکھنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ اورکاروباری طبقہ کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے واپڈا گوجرخان کی طرف سے روزانہ مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بندرکھنے کا وفاقی وزیر پای وبجلی نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں آئے روز واپڈا کی طرف سے مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی ہے اس حوالہ سے کوئی شیڈول اور اطلاع صارفین کو نہیں دی جاتی جب چاہا بجلی کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا گوجرخان کی بغیر شیڈول کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رکھنے کا نوٹس لیا جائے ان حلقوں نے تاجر تنظیموں اور دیگر شہری تنظیموں پر بھی سخت حیرت کااظہار کیا ہے کہ مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بندرہنے سے تاجر برادری کا نقصان ہے لیکن نام نہاد تنظیمیں صرف اخباری بیان کے سہارے ہی نمائندگی کررہی ہیں عملی طور ان کی کارکردگی صرف مختلف محکموں میں نئے آنے والے افسران سے ملاقات اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے عوام اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے

Share.

Comments are closed.