محکمہ تعلیم اور ڈپٹی ڈی ای او کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مانکیالہ مسلم میں ’چائلڈ پروٹیکشن ڈے ‘منایا گیا

0

گوجرخان(راجہ ارشد محمود)سی ای اومحکمہ تعلیم اور ڈپٹی ڈی ای او کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مانکیالہ مسلم میں ’چائلڈ پروٹیکشن ڈے ‘منایا گیا ، بچوں میں آگاہی پھیلانے کے لئے سکول کو خوبصورت بینرز اور چارٹس سے سجایا گیا تھا،اس موقع پر واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں والدین کے علاوہ اے ای او مس سمیعہ ناز مرکز گوجرخان، مس مہوش مرتضیٰ مرکز گلیانہ، جناب محمد سبحان مرکز کونتریلہ ، کامران حسین مرکز ساہنگ نے خصوصی طور پرشرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت رسولؐ پیش کی گئی،تقریب میں بچوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ، انکی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے ، ہیڈ مسٹریس اسماء رانی نے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے والدین اور بچوں میں آگاہی پیدا کرتے ہوئے کہا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں بچوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا چاہیے ، اس موقع پر جنرل ممبر الطاف حسین نے بھی خطاب کیا، بچوں نے ہاتھوں میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کرواک کی، تقریب کے انعقاد میں مس اسماء رانی اور انکی پوری ٹیم کی کاوش کو والدین نے بھر پور سراہا، تقریب کا اختتام قومی ترانا بجا کر کیاگیا

Share.

Comments are closed.