طارق پرویز نے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

0

بیول: (نمائندہ چوہدری نبیل خالد ) طارق پرویز نے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بیول کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے چیئرمین یوسی بیول طارق پرویز نے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ پاکستان کے پلیٹ فارم سے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں یوسی بیول سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر طارق پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بطور تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پاکستان کا ممبر میں عوام کی فلاح و بہبود کے مشن پر عمل پیرا رہوں گا اور انشااللہ عوام کے تعاون سے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں یوسی بیول سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کروں گا۔

Share.

Comments are closed.