ضلع بناؤ تحریک ایکشن کمیٹی نے 9فروری نماز جمعہ کے بعد نیشنل ریلوے ٹریک پر دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا

0

گوجرخان(راجہ ارشد محمود)ضلع بناؤ تحریک ایکشن کمیٹی کے صدر عمر اسداللہ ایڈووکیٹ نے گوجرخان کی چالیس سے زائد تنظیموں کے نمائندہ اجلاس کے بعد مطالبہ کی منظوری کیلئے پہلے احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا 9فروری بروز جمعہ بعد نماز جمعہ ریلوے ٹریک پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جبکہ گیارہ فروری بروز اتوار جی ٹی روڈ پر احتجاج اور ہڑتال ہوگی تفصیلات کے مطابق ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی کیا اہم اجلاس گزشتہ روززیرصدارت عمراسداللہ ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں گوجرخان کی چالیس سے زائد تنظیموں کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران میاں شہبازشریف اورچوہدری نثار علی خان نے تینوں نشستیں ن لیگ کو جتوانے کی صورت میں گوجرخان کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن پانچ سال گزرنے کو ہیں وہ وعدہ پورا نہیں کر سکے تحصیل گوجرخان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ گوجرخان کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے تمام سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمیں ا س پر ایک موقف رکھتی ہی اس مطالبہ کی منظوری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے گا اجلاس میں مقامی ارکان اسمبلی کی طرف سے کسی قسم کا رابطہ نہ کرنے پر شدید تنقید کی گئی تنظیموں کے نمائندوں کی مشارت کے بعد صدر عمراسداللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ 9فروری کو ریلوے ٹریک جبکہ گیارہ فروری بروز اتوار جی ٹی روڈ پر دھرنا اور ہڑتال ہوگی

Share.

Comments are closed.