دو مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے

0

کلر سیداں(راجہ سعید) دو مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ نے فرسٹ ایڈ فراہم کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔ٹریفک کا پہلا حادثہ چوکپنڈوری کے قریب ٹیالہ موڑ پر پیش آیا جہاں گوجرانوال سے آنے والی کار تیز رفتار ی کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں شہزاد نامی ڈرائیور اور دیگر دو افراد کو جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔ حادثہ کے باعث گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ ٹریفک کا دوسرا حادثہ چکڑالی موڑ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل الٹ گیا جس کے باعث اختر ولد محمد تاج اور عمران ولد قمر شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 نے انہیں موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کر دیا۔

Share.

Comments are closed.