تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ میں محمد ایوب فاروقی کے شعری مجموعہ ٹپکا لہوجگر سے کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی

0

کہوٹہ ( راجہ پرویزاقبال)تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ میں محمد ایوب فاروقی کے شعری مجموعہ ٹپکا لہوجگر سے کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت پرائیڈ آف پرفارمنس شاعر جاوید احمد عباسی نے کی ۔اس موقع پر پروفیسر حبیب گوہر نے کہا کہ محمد ایوب فاروقی نے بہت اعلی ٰ شعری مجموعہ تحریر کیا آج یوسی مواڑہ کو مبارک باد پیش کر تا ہوں جہاں ان جیسے شاعر نے جنم لیا میں انکو انکی اس کاوش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس موقع پر شعراء جن میں عبدالرحمن واصف ،حسن ظہیر راجا،نوید فداستی،عبداللہ کمال ،عون رضاسید ،قمر عباسی،حمزہ شفیق، ظفراقبال آثیم،احمد بلال و دیگر نے اپنا کلام پیش کر حاضرین مجلس سے خوب داد سمٹی۔ تقریب میں عوام کی کیثر تعداد موجود تھی جنہوں نے مصنف کو ذبردست خراج تحسین پیش کی۔مقررین جن محسن شاہد،ڈاکٹر سجاد جنجوعہ ،حماد احمدو دیگر نے مصنف کے شعری مجموعہ کو ایک بہترین اضافہ قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی ۔

Share.

Comments are closed.