انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کی جائے ان کو ایف آئی اے کے اہلکاروں اور کچھ اراکین اسمبلی کی آشیر باد بھی حاصل ہے اپوزیشن کونسلرز کی پریس کانفرنس

0

گوجرخان(راجہ ارشد محمود)ایف آئی اے کی ملی بھگت سے انسانی سمگلروں کا مضبوط نیٹ ورک نوجوانوں کو سہانے سپنے دکھا کر یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ایف آئی اے کے دفاتر کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں افسران بھاری نذرانے لے کر ان ایجنٹوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہیں حکومت نے آج تک اس اہم ایشو کو سنجیدگی سے نہیں لیا حکومتی اہلکار اور کچھ ارکان اسمبلی کی آشیر باد سے بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں اربوں روپے لوٹے جا رہے ہیں حکومت فوری طور پر معاملہ کا نوٹس لے ان خیالات کااظہار بلدیہ گوجرخان کے اپوزیشن کونسلر ثاقب علی بیگ، افتخار وزیر، مرزا بشیر، راجہ آفتاب، شہزادہ خان، خواجہ امیرزمان، سابق ناظم راجہ عبدالغفور کیانی، ٹھیکیدار بنارس اور غالب شاہ نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر بالخصوص گوجرخان میں انسانی سمگلروں کا نیٹ ورک نوجوانو ں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقمیں بٹور رہے ہیں گوجرخان کے کئی نوجوان یورپ جانے کی لالچ میں لاپتہ ہیں حکومت اس بارے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی غلام فرید جو انسانی سمگلروں کی بھینٹ چڑھ چکا ہے اس کی میت واپس لانے کے احکامات اور متاثرہ خاندان کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا جائے اس موقع پر ثاقب علی بیگ نے انسانی سمگلروں کے خلاف قانونی کارورائی کیلئے فری لیگل کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے پریس کانفرنس میں افتخار وزیر نے کہا کہ ایجنٹ مافیا اور ڈرگ مافیا نے جو گوجرخان میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں ان کیخلاف فوری سخت کارروائی کی جائے

Share.

Comments are closed.