اسسٹنٹ کمشنر کم تولنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ماہر تعلیم راجہ اکرام الحق

0

گوجرخان(راجہ ارشد محمود)گوجرخان کی معروف تعلیمی و سماجی شخصیت اکرام الحق راجہ نے کہا ہے کہ گوجرخان شہر میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے کھلے عام غیر معیاری اور کم وزن تول کر شہریوں سے اضافی رقم وصول کر کے روزانہ ہزاروں روپے کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 20جنوری کو سبزی منڈی چوک میں واقع ایک مرغ فروش سے گوشت لیا اس نے وزن کم اور رقم زیادہ وصول کی جس پر اس سے احتجاج کیا لیکن اس نے غلطی تسلیم کرنے کی بجائے ڈھٹائی سے کہا کہ جہاں مرضی شکایت کرو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس پر اسسٹنٹ کمشنر کو تحریری درخواست دی لیکن پندرہ روز گزرنے کے باوجود اس درخواست پر عملدرآمد نہ ہو سکا اور درخواست کو سردخانے میں ڈال دیا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتظامی افسران کی ملی بھگت سے گوجرخان میں صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اعلیٰ احکام نوٹس لیں

Share.

Comments are closed.