ہر مکتبہ فکر کے افراد نے گوجرخان کو ضلع بنانے کے لیے اپنی کوششیں شروع کردی ہیں

0

گوجر خان(مرزا عتیق الرحمن،نمائندہ پوٹھوار لنک ڈاٹ کوم) پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے رہنماو روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا ان کے بردار اصغر محمدرمضان مرزا یڈووکیٹ ،سید شبر عباس باقری نے بیول کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان کی عوام اُٹھ کھڑی ہوئی ہے ہر مکتبہ فکر کے افراد نے گوجرخان کو ضلع بنانے کے لیے اپنی کوششیں شروع کردی ہیں اس سلسلے میں ایک ایکشن کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کا اجلاس آج تین بجے ہوگا جس میں ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران منتخب نمائندگان گوجرخان کو ضلع بنانے کی تجویز دیں گئے ان رہنماؤں نے کہا دوہرا نشان حیدر کی ملکہ تحصیل گوجرخان کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوچکی ہیں اب بھی منتخب قیاد ت راجہ جاوید اخلاص،شوکت علی بھٹی ،افتخاراحمدوارثی اپنے سے پہلے منتخب قیادت جو گوجرخان کو ضلع نہ بنا سکی ان سب کا کفارہ ادا کریں گوجرخان کو ضلع بنائیں ان رہنماؤں نے کہا ملال مغلاں اور یونین کونسل سیداں کو دولتالہ کے ساتھ ملا کر دولتالہ کو تحصیل،چک بیلی کی یونین کونسل کو کاٹ کر گوجرخان میں شامل کریں اور مندرہ کو تحصیل بنائیں اسی طرح جبر ،قاضیاں،بھڈانہ،تھاتھی اور گردونواح کو ملا کر بیول کو تحصیل بنائیں اور ضلعی ہیڈ کوارٹر مندرہ بنائیں ہمارے پاس رقبہ بھی موجود ہے آبادی بھی موجود ہے اور وسائل بھی کسی سے کم نہیں بچے ہمارے شہیدوں ،ہماری ماؤں ،بہنوں کے سہوگ اُجڑئیں،دوہرا نشانہ حیدر ہم حاصل کریں آرمی چیف ہماری تحصیل سے ہو پھر بھی ہم مایوسیوں میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اب وقت آگیا ہے قوم انگڑائی لے ہمیں کوئی اعتراض نہیں مری کو ضلع بنایا جائے لیکن پہلے گوجرخان کو ضلع بنانے کا اعلان کیا جائے۔

Share.

Comments are closed.