کینٹ بورڈ واہ کی تمام وارڈز میں مساوی فنڈز لگائے جا رہے ہیں، حاجی امجد محمود کاشمیری

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ واہ حاجی امجد محمود کاشمیری نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ واہ کی تمام وارڈز میں مساوی فنڈز لگائے جا رہے ہیں، جہاں تحریک انصاف کے ممبران کو ترقیاتی فنڈز کی ترسیل کی گئی ہے وہیں پر اپوزیشن ممبران کو بھی بلاتفریق فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ،اس وقت تک تمام وارڈز میں کروڑوں روپے کے تعمیروترقی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں اور ابھی متعدد پروجیکٹس زیر تکمیل ہیں،کینٹ بورڈ واہ کو پاکستان کا مثالی کینٹ بنا کر دم لیں گے،اہلیان کینٹ بورڈ کی سترہ سال کی محرومیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے کہ وہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ جن جن وارڈز میں عوام کو زیادہ مشکلات تھیں وہاں کے مکینوں کی مشاورت سے ترجیح بنیادوں پر تعمیروترقی کرائی گئی اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے ،اگر دیکھا جائے تو مسلم لیگ(ن) کے چوروں ممبران کو بھی ہمارے باقی ممبران سے زائد فنڈز کا اجراء کیا گیا تاکہ عوامی مسائل حل کےئے جا سکیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے بہت ہی کم عرصے میں اہلیان کینٹ کے پچاس فیصد سے زائد مسائل حل کر دئیے ہیں انشااللہ مزید کام ہونگے اور عوام کی خدمت کا یہ تسلسل جاری رہے گا، نہ صرف واہ کینٹ کے منتخب ممبران بلکہ مخصوص نشستوں پا کامیاب ہونے والے ممبران کو بھی ترقیاتی فنڈز کا اجرا ء کیا گیا جنھوں نے ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ پورے کینٹ میں ترقیاتی کام کرائے جو کہ ایک مثال ہیں ،انھوں نے کہا کہ کینٹ بورڈ ااٖس سے متعلق عوامی کام بھی بغیر کسی رکاوٹ کے ہو رہے ہیں اور عوام کی شکایات بہت کم ہوچکی ہیں انشااللہ اس میں بھی مزید بہتری آئے گی۔

Share.

Comments are closed.