ڈھوک گوہرٹکال چودھری امتیاز کے بھائی چودھری افتخار انتقال کر گئے۔

0

بیول (خالد بزمی۔ پوٹھوارلنک ڈاٹ کوم) ڈھوک گوہرٹکال چودھری امتیاز کے بھائی چودھری افتخار انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹکال ڈھوک چودھری گوہر کے سابق کونسلر چودھری امتیاز کے بھائی چودھری افتخارجو کہ موٹر سائیکل پرٹکال سے بیول جا رہے تھے کہ انجمن فیض الاسلام سکول کے قریب انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ چلتے موٹرسائیکل سے گر پڑے انہیں فورا ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے ان کی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر جانے کی تصدیق کر دی۔مرحوم کی نماز جنازہ بروز بدھ ڈھوک چودھری گوہر ٹکال میں ادا کی جائے گی۔

Share.

Comments are closed.