چوآ خالصہ کی مین گلی کی 9 لاکھ گرانٹ سےتعمیر شروع

0

خالد بزمی(پوٹھوار لنک ڈاٹ کوم) چوآ خالصہ کی مین گلی کی 9 لاکھ گرانٹ سےتعمیر شروع:
چوآ خالصہ کی قدیمی سڑک جو دوبیرن لنک روڈ کے ساتھ منسلک ہوتی ہے اور ایک عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئ تھی اور پختہ نہیں ہورہی تھی جس سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا تھا ایم پی اے راجہ محمد علی نے 9 لاکھ روپے فنڈز فراہم کیے اور گلی پختگی کرا کے علاقے کے دیرینہ مسلے کو حل کرا دیا۔ جس کے لیے علاقے کے عمائدین صوبیدار عبدالرزاق گوجر، چوہدری وقاص گجر ، محمد رمضان گوجر، عامر محمود ایڈووکیٹ ، طاہر بھٹی، پریس کلب چوآخالصہ کے صدر منیر چشتی اور دیگر سماجی کارکنان نے ایم پی اے راجہ محمد علی کی 9لاکھ کی گرانٹ کی منظور ی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ یونین کونسل چوآ خالصہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Share.

Comments are closed.