موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کی تعمیر پر ہم راجہ جاوید اخلاص چوہدری اشتیاق کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں’مشترکہ بیان

0

بیول( نمائندہ پوٹھوارلنک ڈاٹ کوم) مظہر چوہدری :۔ محمدوسیم،محمدرمضان،عابد صدیق،محمداشرف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کی تعمیر پر ہم ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اہلیان علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا اس روڈ کی خستہ حالت کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا تھا جس پر ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے نوٹس لیا اور روڈ کی تعمیر کا کام شروع کروایا جس پر ہم اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو علاقہ بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے جارہے ہیں اب آمدہ الیکشن میں راجہ جاوید اخلاص کو بھاری ا کثریت میں کامیاب کروایا جائے گا ۔

Share.

Comments are closed.