موجودہ ممبران اسمبلی کی نااہلی کی بدولت یونین کونسل کی ملحقہ آبادیاں گیس جیسی اہم سہولت سے محروم

0

گوجر خان(مرزا عتیق الرحمن،نمائندہ پوٹھوار لنک ڈاٹ کوم)موجودہ ممبران اسمبلی کی نااہلی کی بدولت یونین کونسل کی ملحقہ آبادیاں ۱یک کلومیٹر فاصلہ ہونے کے باوجودگیس جیسی اہم سہولت سے محروم گیس کے نام پر ووٹ لینے والے راجہ جاوید اخلاص اور افتخار احمد وارثی آنکھوں کا تارا بن گے حلقہ پی پی ۳ کے امیدوار راجہ محمد ضمیر کے صبر کا پیمانہ لبریز اپنی حمایت یافتہ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص پر برس پڑے راجہ محمد ضمیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2013کے عام انتخابات سے پہلے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے افتخار احمد وراثی نے بورگی بنس ، دھنگدیوسیداں ،پنجگراں ،ڈھیریاں،جگاپیکا، الیکشن جیت جانے کی صورت میں گیس فرہم کرنے کا وعدہ کیا اور تمام گاؤں نے متحد ہو کر سابقہ وزیر اعظم کو نظر انداز کر کے مسلم لیگ ن کے ارکان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا لیکن جیت جانے کے بعدگیس تو دور کسی کی خوشی غمی میں بھی شریک ہونے ک زحمت نہ کی راجہ محمد ضمیر نے کہا کہ اگر ارکان اسمبلی نے انتخابات سے پہلے گیس دینے کا وعدہ پورا نہ کیاتو تمام گاؤ ں یکساں ہو کر ن لیگی ارکان کا محاسبہ کرے گے اور مسلم لیگ ن کے نمائندوں کو تاریخی شکست سے ہمکنار ہونا پڑے گا۔

Share.

Comments are closed.