ملک فہد دلشادحجاج مقدس سے عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے سنئیر نائب صدر ملک فہد دلشادحجاج مقدس سے عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا انھوں نے مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں سے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو خانہ خدا اور روضہ رسولﷺ کی زیارت نصیب کرے جو سکون وہاں ملتا ہے وہ شایدعام دنیاوی زندگی میں بھی تمام آسائشیں ہونے کے باوجود نہ مل سکے ،اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کی خیر کرے اور پوری قوم کو آپس میں اتحاد و اتفاق ،محبت، اخوت اور رواداری کی توفیق دے،زندگی ایک عارضی سفر ہے حقیقی زندگی وہ ابدی زندگی ہے جس کے لئے ہمیں ابھی سے مکمل تیاری کر لینی چاہئیے ،انھوں نے کہا کہ میں تمام دوست احباب کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنھوں نے مجھے اس نیک سفر پرمبارکبادیں دیں،میں تمام دوست احباب کے لئے دعا گو ہوں۔

Share.

Comments are closed.