رزق حلال کیلئے شروع کئے جانے والے کاروبار میں خیروبرکت ہوتی ہے اوراللہ تعالیٰ کامیابیاں نصیب میں لکھ دیتا ہے راجہ جاوید اخلاص و دیگر کا بیان

0

گوجرخان (راجہ ارشد محمود)پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،چیئرمین پراجیکٹ رازق راجہ ،جی ایم سیدہ زینب بخاری اور خان ضمیر نے کہا ہے کہ رزق حلال کیلئے شروع کئے جانے والے کاروبار میں خیروبرکت ہوتی ہے اوراللہ تعالیٰ کامیابیاں نصیب میں لکھ دیتا ہے ہمارا مقصد اپنے علاقہ کے لوگوں کوپراپرٹی کے کاروبار میں ہر طرح کے مواقع فراہم کرنا ہے جس سے باآسانی ترقی کی منزل تک رسائی حاصل ہوتی ہے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہر طرح سے ریلیف دینے کیلئے بھی ادارہ اپنے وسائل بروئے کار لارہا ہے وہ گزشتہ روز گوجرخان جی روڈ پر خان ایسوسی ایٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی افتخار وارثی ،چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ،چوہدری فخر ،محمد شاہد صراف ،خواجہ امیر زمان ،افتخار وزیر ،،خان شہزادہ خان ،خان آصف،خواجہ اعجاز ،ملک جاوید اقبال ،ملک نصیر ،خواجہ ظہیر ،ٹھیکیدار رانا سلامت ،راجہ دانیال ،ٹھیکیدار شبیرسمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود تھے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ماہر تعلیم ثاقب امام رضوی نے سرانجام دیئے ،اس موقع پر پراجیکٹ ری سینٹرم بحریہ انکلیو اسلام آباد کے حوالہ سے آگاہی دی گئی راجہ جاوید اخلاص نے مزید کہا کہ گوجرخان تحصیل سطح پر جدید نوعیت کے ساتھ کوئی کاروبار شروع کیا جاتا ہے اس سے روزگار کے مواقع کھلتے ہیں رزق حلال کیلئے شروع کئے جانے والے کاروبار میں خیروبرکت ہوتی ہاوراللہ تعالیٰ کامیابیاں نصیب میں لکھ دیتا ہے

Share.

Comments are closed.