جمہوری تاریخ میں پہلی بار میاں نواز شریف نے پشاور کے جلسہ عام میں عوام سے صیح معنوں میں مینڈیٹ طلب کیا ہے،حاجی جان محمد

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )سابق امیدوار برائے چئیرمین و مسلم لیگ(ن) کے راہنما حاجی جان محمد کویتی نے کہا ہے کہ جمہوری تاریخ میں پہلی بار میاں نواز شریف نے پشاور کے جلسہ عام میں عوام سے صیح معنوں میں مینڈیٹ طلب کیا ہے،ہونا بھی یہی چاہئیے ، میاں نواز شریف کے تاریخی جلسوں نے ثابت کر دیا ہے کہ قوم میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا ،حاجی جان محمد خان نے کہا کہ میاں نواز شریف آج بھی قوم کے دلوں میں بستے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکی ایک جھلک دیکھنے کے لئے عوام امنڈ پڑتے ہیں،میاں نواز شریف نے پہلی مرتبہ جمہوری تاریخ میں قوم سے بھاری مینڈیٹ مانگا ہے تاکہ ملک کے وسیع تر مفادات کے لئے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ قانون سازی کی جا سکے جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو ،انھوں نے کہا کہ ہمیں قوی یقین ہے کہ قوم اانے والے انتخابات میں میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے حق میں فیصلہ دے گی تاکہ ملکی ترقی کا تسلسل بحال رہے۔

Share.

Comments are closed.