تیرھویں انٹرا ورسٹی ایچ ای سی ویمن چیمپئن شپ 2017-18 کا فائنل کینارڈ کالج لاہور نے جیت لیا

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )تیرھویں انٹرا ورسٹی ایچ ای سی ویمن چیمپئن شپ 2017-18 کا فائنل کینارڈ کالج لاہور نے جیت لیا ۔فائنل کینارڈ کالج لاہور اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کے مابین کھیلا گیا ۔ملک بھر سے یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ھائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا نے بہترین میزبانی کے فرائض ادا کئے۔رکن قومی کرکٹ ٹیم فیضان ریاض نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی ۔تفصیلات کے مطابق تیرھویں انٹراورسٹی ایچ ای سی ویمن چیمپئن شپ 2017-18ھائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کی میزبانی میں کھیلی گئی، چیمپئن شپ یکم فروری سے 5فروری منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے تمام یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا حصہ لینے والی ٹیموں میں کینارڈ کالج لاہور ،سرگودھا یونیورسٹی ، پنجاب یونیورسٹی لاہور،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ،بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان جیسی منجھی ہوئی ٹییمیں شامل ہیں چیمپئن شپ کا فائنل کینارڈ کالج اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کے مابین کھیلا گیا ۔جسیکینارڈ کالج لاہور نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے جیت لیا کینارڈ کالج کی ٹیم نے تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا چیمپئن شپ کے اختتام پر رکن قومی کرکٹ ٹیم فیضان ریاض نے فاتح کینارڈ کالج کی ٹیم کو ٹرافی دی ۔ھائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا نے میزبانی کے فرائض بااحسن ادا کئے خاص طور پر DSA آفیسرنے بڑی محنت اور لگن سے اپنے فرائض بجا لاتے ہوئے بہترن انتظامات کئے ۔

Share.

Comments are closed.