بے روزگاری کے باعث نوجوانوں میں نفسیاتی مرض بڑھ رہا ہے ، ڈاکٹر سدرہ اختر چوہدری

0

اڈیالہ (بابراورنگزیب)بے روزگاری کے باعث نوجوانوں میں نفسیاتی مرض بڑھ رہا ہے ، نفسیاتی امراض کے بارے میں لو گوں میں شعور پیدا کر نے کی ضرورت ہے ،سدرہ اختر فاونڈیشن کا بنیادی مقصد غریب اور نادر لوگوں کی مدد کر نا ہے ،ہمارے ادارے میں مریض کو گھر جیسا ماحول دیا جاتا ہے تاکہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو سکے ،ہمارے ہا ں نوجوان نسل نفسیاتی مریض ہو نے کی وجہ سے منشیات کا استعمال بھی شروع کر دیتے ہیں ،منشیات اور نفسیات کے مریض کا علا ج ممکن ہے ،ان خیالات کا اظہارماہر نفسیات چیئر پرسن سدرہ اختر فاؤنڈیشن ڈاکٹر سدرہ اختر چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پا کستان میں دن بدن نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی کئی وجوہات جن میں بے روزگاری ،منشیات،گھریلو پریشانیاں ہیں ،سدرہ اختر فاؤنڈیشن میں انفرادی کو نسلنگ ،فیملی کو نسلنگ ،سائیکو تھراپی کی سہولیات موجود ہیں ،ہمارے ادارہ مریض کو گھر سے لا نے کی ذمہ داری بھی قبول کر تا ہے ۔۔

Share.

Comments are closed.