بیول ٹکال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی جوانسالہ لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی

0

بیول( نمائندہ پوٹھوارلنک ڈاٹ کوم) مظہر چوہدری :۔ بیول ٹکال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی جوانسالہ لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی،نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈبیول ٹکال روڈ پر لیاقت کی جوانسالہ بیٹی جو اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر کی طرف جارہی تھی تو راستے میں دوپٹہ موٹر سائیکل میں پھنس جانے کی وجہ سے دونوں بہن ،بھائی حادثہ کا شکار ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں کوشدید چوٹیں آئیں تھیں اور زخمی حالت میں ان کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کردیا گیا تھا جہاں پر لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی جسے نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا جبکہ لڑکے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Share.

Comments are closed.