بیول ٹکال روڈ پر ٹریفک حادثہ زخمی ہونے والی جوان سالہ لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی

0

گوجرخان(راجہ ارشد محمود) بیول ٹکال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی جوان سالہ لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی،نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیاتفصیلات کے مطابق بیول ٹکال روڈ پر لیاقت کی جوانسالہ بیٹی جو اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں دوپٹہ موٹر سائیکل میں پھنس جانے کی وجہ سے دونوں بہن بھائی حادثہ کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں دونوں کوشدید چوٹیں آئیں تھیں او ر انھیں زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کردیا گیا تھا جہاں پر لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی جسے نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا جبکہ لڑکے کی حالت خطرے سے باہر ہے

Share.

Comments are closed.