اگلے دو ماہ سیاستدانوں کے لئے بہت اہم ہیں ، پیر سید محمود حسین شاہ کی پیشنگوئی

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )معروف مذہبی و سماجی شخصیت پیر سید محمود حسین شاہ آستانہ عالیہ گرین ٹاؤن نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے دو ماہ سیاستدانوں کے لئے بہت اہم ہیں ،اگر سیاستدانوں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو جمہوری اداروں کیلئے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں ،عدلیہ پر نشتر کے تیر چلانے والے زیادہ نقصان اٹھائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے مریدین سے ملاقات کے دوران کیا واضع رہے کہ اس سے قبل پیر سید محمود حسین شاہ کی متعدد پیشنگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں انھوں نے سابق صدر مشرف کے متعلق پیشنگوئی کی تھی کہ وہ بحفاظت وطن سے باہر چلیں جائیں گے،نواز شریف کے متعلق کہا تھا کہ اسکا ستارہ گردش میں ہے،آسف زرداری کے متعلق انھوں نے پیشنگوئی کی تھی کہ وہ دوبارہ سیاست میں ان ہو جائے گا، عمران خان کو انھوں نے مشورہ دیا تھا کہ وہ ہر بات کو سوچ سمجھ کر ادا کرے ورنہ کئی باتیں اس کے لئے نقصان دہ ثابت ہونگی،کینٹ بورڈ واہ کے انتخابات سے قبل انھوں نے تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید دی تھی جوکہ درست ثابت ہوئی ،اب انھوں نے سیاستدانوں کو خبردار کیا ہے کہ اگلے دو ماہ سیاستدانوں کے لئے بہت اہم ہیں ۔

Share.

Comments are closed.