انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی سماجی حلقوں کا انچارج پولیس چوکی کو خراج تحسین

0

گوجرخان(راجہ ارشد محمود) انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی سماجی حلقوں کا انچارج پولیس چوکی کو خراج تحسین تفصیلا ت کے مطابق انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم نے شرقی گوجرخان میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمدآصف سکنہ ڈھوک پھلی سے 12لیٹر شراب جبکہ دوسری کاروائی میں محمدنوید سکنہ ڈھوک مرزایاں سے 10 لیٹر اور تیسری کاروائی میں محمدشہزاد ولد فیاض اکبر سکنہ قاضیاں سے 06 لیٹر شراب برآمد کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات در ج کردیئے عوامی وسماجی حلقوں نے پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر چوکی انچارج راجہ اعزاز عظیم کو خراج تحسین پیش کیا

Share.

Comments are closed.