اراکین اسمبلی نے اہل علاقہ کو دھوکہ دیا ہے بورگی بینس دھنگدیو سیداں جگا پیکا کو گیس تاحال نہیں ملی راجہ ضمیر احمد

0

گوجرخان(راجہ ارشد محمود)موجودہ ممبران اسمبلی کی نااہلی کی بدولت یونین کونسل قاضیاں کی ملحقہ آبادیاں ۱یک کلومیٹر فاصلہ ہونے کے باوجودگیس جیسی اہم سہولت سے محروم گیس کے نام پر ووٹ لینے والے راجہ جاوید اخلاص اور افتخار احمد وارثی آنکھوں سے اوجھل ہوگئے حلقہ پی پی تین کے امیدوار راجہ محمد ضمیر کے صبر کا پیمانہ لبریز اپنی حمایت یافتہ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص پر برس پڑے راجہ محمد ضمیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2013کے عام انتخابات سے پہلے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے افتخار احمد وراثی نے بورگی بینس ، دھنگدیوسیداں ،پنجگراں ،ڈھیریاں،جگاپیکا، الیکشن جیت جانے کی صورت میں گیس فرہم کرنے کا وعدہ کیا اور تمام گاؤں نے متحد ہو کر سابقہ وزیر اعظم کو نظر انداز کر کے مسلم لیگ ن کے ارکان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا لیکن جیت جانیکے بعدگیس تو دور کسی کی خوشی غمی میں بھی شریک ہونے ک زحمت نہ کی راجہ محمد ضمیر نے کہا کہ اگر ارکان اسمبلی نے انتخابات سے پہلے گیس دینے کا وعدہ پورا نہ کیاتو تمام گاؤ ں یکساں ہو کر ن لیگی ارکان کا محاسبہ کرے گے اور مسلم لیگ ن کے نمائندوں کو تاریخی شکست سے ہمکنار ہونا پڑے گا

Share.

Comments are closed.