کل مورخہ 4 فروری کو جاپان کے شہر سائی تاما میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک سیمینار ہوا

0

ٹوکیو جاپان(قاضی نوشاد ٹوکیو جاپان) کل مورخہ 4 فروری کو جاپان کے شہر سائی تاما میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک سیمینار ہوا جس کا اہتمام ہر سال کی طرح جناب شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کیا – مہمان خصوصی جناب سلمان بابر بیگ ڈپٹی چیف مشن سفارت خانہ پاکستان جاپان تھے اس کے علاوہ پی ٹی آئی جاپان کے صدر احمد سعید بھٹی مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر اور اس کے علاوہ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان صوبہ گماکین کے صدر ملک اعجاز نے شرکت کی سب لوگوں نے کشمیر کاز پر بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور اپنے نظریاتی اختلاف کو بھلا کر کشمیر اور مظلوم کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا عہد کیا تاہم کچھ مقررین نے کھل کر حکومت اور اداروں پر بھی تنقید کی کہ ہر دور کی حکومتوں اور اداروں نے کشمیر کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا اور جان بوجھ کر کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور اس کو دنیا بھر کے سامنے اس طرح سے نہیں پیش کیا گیا جس طرح سے اسے پیش کیا جانا چاہیے تھا تاہم ڈپٹی چیف مشن سلمان بابر بیگ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان مسلۂ کشمیر کو دنیا میں بھر پور انداز میں پیش کر رہے ہیں ۔ سیمینار میں کچھ جاپانی حضرات بھی تشریف لائے ہوئے تھے آخر میں سب نے کشمیر کی آزادی کے لیے اجتماعی دعا کی اور پانچ فروری کو انڈین ایمبیسی کے سامنے احتجاج کرنے کا علان کیا

Share.

Comments are closed.