کشمیر یوں کی جدوجہد بہت جلد رنگ لائے گی ،وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پا کستان کا حصہ ہو گا’ملک شرجیل لیاقت

0

اڈیالہ (بابر اورنگزیب)کشمیر یوں کی جدوجہد بہت جلد رنگ لائے گی ،وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پا کستان کا حصہ ہو گا ،ہمارے مسلمان بھائیوں کی شہادتیں اس آزادی کی بنیاد ہے ،ایک دن انڈیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونا پڑیں گا ،کشمیر پر ہو نے والے مظالم پر عالمی خاموشی انتہائی تشویش ناک ہے ، ان خیالات کااظہار سیاسی وسماجی شخصیت ملک شرجیل لیاقت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کشمیر یوں کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،تمام علا قوں کی تعمیر و ترقی خوشحالی کیلئے ہر محاظ پر لڑتے رہیں گے ،کشمیر پا کستان کی شہ رگ ہے اگر شہ رگ ہی کٹ جائے تو پھر سب کچھ ختم ہو جا تا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں ہماری ماؤں ،بہنوں ،بیٹیوں کے ساتھ جو ظلم وستم ہو رہا ہے اس پر دنیا کے منصفوں کی مجر مانہ خاموشی بھی سوالیہ ہے ،ہمارے نو جوانوں کو سر عام تشدد کر کے مو ت کے گھاٹ اتار اجارہا ہے ہمیں مر نا تو منظور ہے لیکن بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گے وہ دن دور نہیں جب بھارت کے درجنوں ٹکڑے ہو نگے آزاد کشمیر ،مقبوضہ کشمیر پا کستان بنے گا ،مو جو دہ حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے میں ناکام رہی ہے اورانکی خارجہ پا لیسی نہ ہو نے کی وجہ سے کشمیر کا ز کو نقصان پہنچا ہے ۔

Share.

Comments are closed.