کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہماری شہہ رگ ہے جماعت اسلامی کی ریلی سے مقررین کا خطاب

0

گوجرخان (راجہ ارشد محمود) کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہماری شہہ رگ ہے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد، جس میں راجہ جواد جنرل سیکریٹری راولپنڈی جماعت اسلامی ، عامر وزیر ملک صدر پوٹھوہار پریس کلب، مرکزی صدر انجمن تاجراں چوہدری محمد اقبال، چوہدری محمد عظیم رہنماء پی ٹی آئی، ٹھیکیدار بنارس، سید ندیم شاہ بخاری ، سید شبر عباس باقرپیپلز پارٹی، غلام قمر، راجہ سرفراز، راجہ ضیاء الحق، راجہ یاسر،راجہ ظہیرکے علاوہ شہر کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات جماعت اسلامی کے کارکنا ن اور شہریوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور دیگر ریاستی اداروں کے مظالم کی شدید الفاظ میں تنقید کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں موثر سفارت کاری کے ذریعے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کو بھارتیوں کے مظالم سے آگاہ کرنا چاہئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر قرارداد مذمت سے نہیں بلکہ حقیقی مرمت سے آزاد ہو گا بعد ازاں ریلی ضلعی جنرل سیکریٹری کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوگئی

Share.

Comments are closed.