کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ،راجہ خرم نواز

0

اسلام آباد( ڈاکٹر فرہاد سے ) تحریک انصاف اسلام آباد کے ریجنل صدر راجہ خرم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی
حمایت جاری رکھیں گے ۔بھارتی منظم منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔سی پیک منصوبہ سے پاکستانی معیشت پروان چڑھے
گی جس کو ہمارے حریف ملک بھارت کو تکلیف ہوتی ہے ۔تحریک انصاف کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جنگ میں ساتھ ہے ۔نئے پاکستان میں
ہمارا واضح منشور ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں پچھلے ستر برسوں سے ظلم و جبر جاری ہے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا ۔اقوام متحدہ کو اس کا فوری نوٹس لینے کی
اہم ضرورت ہے ۔پاکستانی فوج اور احساس اداروں نے بھارتی جارحیت اور دہشت گردانہ کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا اور دیتے رہیں گے ۔

Share.

Comments are closed.