ڈی سی طلعت گوندل سی پی او اسرار عباسی راجہ جاوید اخلاص کے ہمراہ لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید کے گھر پہنچ گئے

0

گوجر خان (راجہ ارشد محمود) ڈی سی راولپنڈی اور سی پی او لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید کے گھر پہنچ گئے رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص بھی ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق گوجر خان سے رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کے ہمراہ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے گوجر خان کے رہائشی مرزا عبدالغفور کے گھر واقع بڑکی جدید میں پہنچے اور مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اہل خانہ سے افسوس ناک سانحہ پر اظہار تعزیت کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں جلد از جلد وطن لائی جائیں تا کہ کم از کم ان کے اہل خانہ اور اعزا و اقارب اپنے ہاتھوں سے ان کی تدفین کر پائیں ڈی سی اور سی پی او نے بھی اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

Share.

Comments are closed.