پیر سید نعیم الحسن شاہ صاحب آستانہ عالیہ جنڈ مہلو شریف نے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا

0

بیول: (نمائندہ چوہدری نبیل خالد ) پیر سید نعیم الحسن شاہ صاحب آستانہ عالیہ جنڈ مہلو شریف نے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا- تفصیلات کےمطابق تحصیل گوجرخان کے امیر حاجی محمد رمضان چشتی صاحب کی قیادت میں تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وفد نے پیر صاحب سے ملاقات کی اور تحریک کے حوالے سے پیغام دیا جس کے بعد پیر صاحب نے ظابطہ طور پر اپنے دست مبارک سے رکنیت فارم پر کیا اور تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اور اپنے مریدوں کو کہا کہ وہ تحریک کے دست وبازو بنو، 2018 کے الیکشن میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ پاکستان کو کامیاب کراو۔

Share.

Comments are closed.